• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں‘ جمعیت ن

اکوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نےکہاہے کہ بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے 25 فیصد الائونس سمیت 19 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ تسلیم کیاجائے حکومت ہٹ دھرمی کی بجائے مسائل کاحل سنجیدہ اقدامات سے نکالے سی اینڈ ڈبلیوکے 361 ملازمین کو برطرف کرنا ان کے خاندانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہےانہوںنے کہاکہ حکومت کے غیرسنجیدہ رویہ کے باعث ملازمین سراپااحتجاج ہیں وہ اپناحق مانگ رہے ہیں حکومت کے تمام دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہو رہے ہیںناقص پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی عروج پر ہے جس کے نتیجےمیں عام آدمی شدیدمعاشی مشکلات کا شکار ہے محنت کش طبقے کیلئے دووقت کی روٹی کاحصول ناممکن بنتاجارہاہے عدالتی احکامات کے بعد حکومت اورملازمین میں مذاکرات خوش آئند ہ عمل ہے ۔
تازہ ترین