• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں لڑائی جھگڑے ، 8افرادزخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 8افرادزخمی ہوگئے ۔تھانہ سٹی کو شاکر نے بتایا کہ باڑہ مارکیٹ میں د کان کرتا ہوں جہاں موجود تھا کہ ظاہر خان،گل خان ،صدیق اور ان کے آٹھ نوبچے جو میری د کان کے سامنے بیگوں کا ٹھیہ لگاتے ہیں جنہیں منع کیا تو وہ تمام مسلح خنجر اور ڈنڈے آ گئے اور مجھے مارنا شروع کر دیا۔ ظاہر خان نے مجھ پر خنجر سے وار کئے اور باقیوں نے ڈنڈوں سے مار کر مجھے شدید زخمی کر دیا۔تھانہ صدربیرونی کو تاج محمد نے بتایا کہ 6 بجے صبح گھر میں سو رہا تھا کہ محمد نوید نے مجھے گھر سے بلوایا میں اپنے گھر کے باہر گلی میں آیاتو دیکھا وہاں محمد نوید مسلح پسٹل ، جہانگیر مسلح کلہاڑی ،تنویر ، عنصر بی بی اوردو نامعلوم اشخاص کھڑے تھے اسی دوران جہانگیر نے کلہاڑی سے مجھ پروار کیاجو مجھے دائیں بازو کی کلائی پر لگا ا جس سے میں شدید زخمی ہوکر گر گیا، وجہ عناد یہ ہے کہ سرکاری گلی بن رہی ہے اور اس میںپانی نکلوانے کے لئے نالی بنائی جارہی تھی جسکو یہ لوگ روک رہے تھے ۔تھانہ چونترہ کو محمد سفیر الحق نے بتایا میرا بڑا بھائی محمد حسنین اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ وسیم اعجاز مسلح کلاشنکو ف، رومان عمران، علی عمران مسلح اسلحہ ڈنڈے دس بارہ نامعلوم اشخاص کے ہمراہ آئے اور میرے بھائی حسنین کے گھر زبردستی داخل ہو کر اسے پکڑ کر گھر سے باہرنکال کر ڈنڈوں اور رائفلوں کے بٹوں سے شدید زخمی کیا اور پھر ہوائی فائرنگ کرکے گلی میں مدثر کے دروازے پر آکر توڑ پھوڑ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ وجہ عناد گاؤں میں چوروں کو پکڑوانے کی وجہ سے مخالفت ہوئی ۔ تھانہ مارگلہ کو شہناز بی بی نے بتایا کہ سیف اللہ اور سائرہ نے میرے ساتھ بدتمیزی کی ، مار پیٹ کرکے مجھے زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیں۔تھانہ کورال پولیس کوجعفر حسین نےبتایا کہ منصور و دیگر 9افراد نے دوران لڑائی جھگڑا میرے گھر میں داخل ہو کر مار پیٹ کرتے ہوئے مجھے زخمی کر دیا۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس کو ذوالفقار علی نے بتایا کہ طاہر و دیگر 18 افراد نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں جاکر مجھے اور میرے مزدوروں کو مارا پیٹا، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور مجھے زخمی کر دیا۔تھانہ نون پولیسمحمد مبین نےبتایا کہ گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران محمد وقاص و دیگر 3 افراد نے مجھے اور میری بہن کو مارا پیٹا ، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، مار پیٹ سے میری بہن دماغی توازن کھو بیٹھی۔
تازہ ترین