• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں 25موبائل یوٹیلیٹی سٹورز کام کرینگے

اسلام آباد (نیوز ر پورٹر ،خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں 25 موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کام کریں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے ہمراہ پریس کانفرنس میں علی نواز اعوان نے کہا کہ حکومت نے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کے تحت عوام کو سبسڈی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شہریوں کو سستی چیزیں فراہم کریں گے۔علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں موبائل سستا بازار شہر میں گھوم کر لوگوں کو سستی اشیائے ضروریہ فراہم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث لوگوں کی قوت خرید میں کمی آئی ہے اس لیے حکومت نے عوام کو ہر طرح سے ریلیف دینے کی کوشش کر رہی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے میڈیا کو بتایا کہ دارالحکومت میں 100یوٹیلٹی اسٹورز ہیں، 25 موبائل یوٹیلٹی اسٹورز کام کریں گے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
تازہ ترین