• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون گلوکارکاامر یکی یونیورسٹی میں داخلہ نیک شگون ہے،پشتون ایس ایف

کوئٹہ(پ ر) پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں پشتون نوجوان گلوکار اعجاز افق کو امریکا کی یونیورسٹی میں موسیقی کے شعبے میں داخلہ ملنے کو پشتون قوم کیلئے نیک شگون قرار دیا اور تنظیم کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ۔خطے میں پشتو موسیقی کو جو نمایاں نام اور مقام حاصل تھا ،ضیاءازم کے سیاہ دور نے قومی فرہنگ ، ادب اور تمدن کی بنیاد ہلا کے رکھ دی تھی، جس کا دھچکا افغان قوم کو سہنا پڑا ۔ مذہبی جنونیت کی تباہ کن لہر کی وجہ سے افغانوں کی موسیقی کو زوال کا سامنا کرنا پڑا ۔ان حالات میں ایک شاہکار نوجوان گلوکار اعجاز افق کا موسیقی کے افق پر ابھر نا خوش آئند ہے۔ اعجاز افق کو موسیقی سیکھنے کیلئے پیٹزبرگ سٹیٹ یونیورسٹی امریکا میں جو موقع ملا ہے، پشتون ایس ایف اس موقع کو نہ صرف اعجاز افق بلکہ پشتو موسیقی اور فنون و لطیفہ کیلئے بہت بڑا موقع سمجھتی ہے۔ پشتون ایس ایف امید کرتی ہے کہ اعجاز افق اس موقع کو پاکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے اور موسیقی کے بارے میں بہت کچھ سیکھ کر یہاں پر اپنی استحصال زدہ قوم اور وطن تک پہنچائیں گے۔ پشتون ایس ایف سمجھتی ہے کہ پشتو گلوکاری اور فن کی ترویج کیلئے اعجاز افق جیسے نوجوانوں کو ایسے مزید مواقع ملنے چاہئیں۔
تازہ ترین