• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا پاٹا انضمام سے متعلق کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی

سپریم کورٹ میں فاٹا پاٹا انضمام سے متعلق 25ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس میں وفاق اور خیبرپختوخوا حکومت نے کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات اٹھا دیئے۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کی۔

پچیسیوں آئینی ترمیم سے متعلق کیس میں وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ وفاق اور کے پی حکومت کے اٹھائے گئے اعتراضات پر جواب دینے کیلئے وقت درکار ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت نے پچیسیویں آئینی ترمیم سے متعلق جواب جمع کرایا ہے، جس میں موجودہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ اس دلچسپ کیس کو سننا چاہتی ہے، سپریم کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو اعتراضات پر جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئےکیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین