راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈیوٹی جج ایف آئی کورٹ راولپنڈی سہیل ناصر نے بارہ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیکر فوری طور پر ان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیدیا۔ ایف آئی اے نے مختلف اوقات میں محمد کامران، میاں نصیر محمد، ملک عابد رضا، جواد اکرم، محمد لطیف تبسم، ذاکر خان، مشتاق حسین، سید شفاقت حسین شاہ، سید زاہد کمال، محمد ایاز، فرخ جرار اور غلام فاروق خان کیخلاف مقدمات درج کئے تھے۔ ان ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے لوگوں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورے اور بعد ازاں انہیں باہر بھجوایا اور نہ ہی رقم لوٹا رہے تھے۔اندراج مقدمہ کے بعد ملزمان نے ضمانتیں حاصل کیں اور مفرور ہوگئے جس پر گزشتہ روز عدالت نے انہیں باقاعدہ اشتہاری قرار دیکر شناختی کارڈ بلاک کروا دیئے۔