• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وافر چینی موجود ہے، نرخ بڑھانے نہیں دیں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، کسی کو نرخ بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عثمان بزدار نے  عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرائس کنٹرول میکانزم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی رمضان بازاروں میں صرف 65 روپے کے امدادی نرخ پر میسر ہے، 313 رمضان بازاروں میں ضروری اشیا 3 سال پرانے نرخ پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں آٹا بھی امدادی نرخ پر دستیاب ہے۔

انہوں نے اشیا خورونوش سے متعلق مزید کہا کہ رمضان بازار میں غیر معیاری اشیا فروخت کرنےکی اجازت نہیں دیں گے، رمضان بازاروں کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔

تازہ ترین