• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹرین وزیر صحت نے علالت کے باعث استعفیٰ دیدیا

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا کے وفاقی وزیر صحت روڈولف انشوبر نے علالت کے باعث وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔منگل کے روز وزیراعظم سبسٹین کرس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماجی اور صحت کے وزیر روڈولف انشوبر نے صحت کی وجوہات کی بنا پر منگل کے روز استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہروڈلف نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے پوری کیں لیکن آخر کار خود تھک گئے اور بیمار ہوگئے ۔ وزیر صحت کو کورونا وبائی مرض کے خلاف جنگ میں "سو فیصد" فٹ رہنا ہوگا۔ نئے وزیر صحت معالج ولف گینگ میکسٹین کو پہلے ہی متعارف کرایا جاچکا ہے۔
تازہ ترین