• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج شہزاد اکبر کے خواب پھر چکنا چور ہوگئے ہیں، عظمی بخاری

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آج شہزاد اکبر کے خواب پھر چکنا چور ہوگئے ہیں، جہانگیر ترین بھی کہہ رہے ہیں نیب سیاسی انجنئیرنگ کا ادارہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلے یہ خود معاہدہ کرتے ہیں پھر ان کو پورا نہیں کرتے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لوگوں ڈرایا جارہا ہے مگر مسلم لیگ متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے مجھے نہیں بلایا جب بلائیں گے تو جاؤں گی۔

تازہ ترین