• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین لگوانے کے بعد اشوتوش رانا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

بالی ووڈ میں کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں، جہاں اب ایک اور اسٹار اشوتوش رانا بھی اس وباء کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

ورسٹائل اداکار نے اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔ 

انھوں نے فیس بک پر تحریر کے ذریعے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو اپنی صحت سے متعلق بتایا۔ 

انھوں نے بتایا کہ انھیں مذہنی تہوار نوراتری کے موقع پر کورونا وائرس سے متعلق علامات ظاہر ہوئیں۔

اشوتوش کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے ڈاکٹرز کے کہنے پر اس بیماری سے چھٹکارا پانے کے لیے فوری طور پر درست سمت میں اقدامات شروع کردیے ہیں۔ 

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، جبکہ اہلِ خانہ کے بھی ٹیسٹ کروالیے ہیں جن کی رپورٹس آنے کا انتظار ہے۔

تازہ ترین