• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کی ایکشن،تھرل اور خطرناک سینز سے بھرپور فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ بھی بتادی گئی۔

فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا ٹریلر شیئر کیا اور فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ 25 جون بتائی۔


ون ڈیزل کے اکاؤنٹ پر ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم کے ٹریلر کو کچھ ہی دیر میں ڈیڑھ ملین سے زائد بار دیکھا گیا اور مداحوں نے اسکی بےحد تعریف بھی کی۔

کافی وقت بعد ہالی ووڈ اداکار اور مشہور ریسلر جان سینا کو بھی ایکشن میں دیکھ کر مداح بہت خوش ہوئےاور لوگوں نے ٹریلر میں دکھائی دینے والے تمام اداکاروں کی بھرپور تعریف کی۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ فلم’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ میں اس مرتبہ مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل کا 10 سالہ بیٹا ونسنٹ بھی والد کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کرے گا۔

کنٹریکٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ونسنٹ کو ایک ہزار5 ڈالر فی دن معاوضہ بھی دیا گیا ہے۔

تازہ ترین