• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی، سوتی دھاگے کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی ختم

اسلام آباد (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ویلیوایڈڈانڈسٹری کو کاٹن اورسوتی دھاگے کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنانے کیلئے سوتی دھاگے کی درآمد دپرکسٹم ڈیوٹی واپس لینے کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس بدھ کو وفاقی وزیرخزانہ، محصولات، وصنعت وپیداوارمحمدحماداظہرکی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمر ودیگر نے شرکت کی۔ گورنراسٹیٹ بینک رضا باقرنے ویڈیو لنک کے زریعہ اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیا۔ اجلاس میں وزارت تجارت کی جانب سے 30 جون 2021 تک سوتی دھاگاکی درآم دپرکسٹم ڈیوٹی واپس لینے سے متعلق سمری پیش کی گئی۔

تازہ ترین