• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق: بغداد میں کار بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 17 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور طبی حکام کے مطابق کار بم حملہ بغداد کے ضلع صدر سٹی کی مصروف مارکیٹ میں کیا گیا جہاں بارودی مواد سے بھری کار کو پارک کیا گیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔


گزشتہ روز شمالی عراق میں اربیل ایئرپورٹ پر بارودی مواد سے بھرے ڈرون سے امریکی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

تازہ ترین