• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی امراض قلب اسپتال کو NICVD کا حصہ بنانے کیلئے محکمہ قانون، بلدیات سے مدد طلب

محکمہ صحت سندھ نے کراچی امراض قلب اسپتال (کے آئی ایچ ڈی )کو کارڈیو کا حصہ بنانے کیلیے اقدامات تیز کرتے ہوئے محکمہ قانون اور بلدیات سے بھی مدد طلب کرلی ہے ۔

حکام محکمہ صحت کے مطابق کراچی امراض قلب اسپتال کو این آئی سی وی ڈی کا سیٹلائٹ سینٹر بنایا جائے گا،اس سلسلے میں محکمہ صحت نے تمام قانونی پہلوؤں پر عمل کرکے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این آئی سی وی ڈی کاحصہ بننے کے بعد اسپتال کو دیگر سیٹلائٹ سینٹرزکی طرح چلایا جائیگا۔

حکام محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ 170 بستروں کے اسپتال کوچلانے کیلئے الگ بجٹ کی منظوری بھی لی جائے گی۔

تازہ ترین