• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جزوی طور پر بند سوشل میڈیا بحال

حکومت پاکستان کی جانب سے آج 4 گھنٹے کیلئے بند کیے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز بحال کردی گئی ہیں۔

حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر آج صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک پابندی عائد کردی تھی۔

حکومتی پابندی کے تحت جزوی طور پر واٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور ٹیلی گرام کی سروسز بند کی گئی تھیں۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو آج 4 گھنٹے کیلئے بند کردیا تھا۔


وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا۔

تازہ ترین