• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: نطنز جوہری مرکز میں یورینیم کی افزودگی میں 60 فیصد تک اضافہ شروع

ایران نے نطنز جوہری مرکز میں یورینیم کی افزودگی میں ساٹھ فیصد تک اضافہ شروع کردیا۔

ایرانی اٹامک ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یورینیئم افزودگی میں 60 فیصد تک اضافہ شروع کردیا گیا ہے اور فی گھنٹے 9 گرام یورینیئم کی افزودگی کی جارہی ہے۔

ایران نے گزشتہ ہفتے نطنز میں واقع جوہری مرکز میں بجلی کے نظام میں خرابی کی وجہ اسرائیل کے ایک پُراسرار دھماکے کو قرار دیا تھا۔


جس کے بعد ایران نے اس مرکز پریورینیم کی افزودگی میں 60 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین