• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنجہانی پرنس فلپ کی بڑی بہن اور انکے شوہر دونوں نازی پارٹی کے رکن تھے

لندن (جنگ نیوز) ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کسی حد تک اکھڑ مزاج رویے، شرارتی حس مزاح اور کبھی کبھار ناشائستہ گفتار کیلئے معروف تھے۔انہوں نے برطانوی عوام کیلئے وفاداری کے ساتھ خدمات سرانجام دیں اور ملکہ الزبتھ دوم نے 69 برس قبل جب تخت سنبھالا تو ان کی حمایت کی۔1952 میں جب ملکہ نے اقتدار سنبھالا تو وہ اپنے کردار کے حوالے سے بے یقینی کا شکار تھے۔ پرنس فلپ نے عمومی ریٹائرمنٹ کی عمر سے تیس سال زائد عرصے بعد 96 برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ لی تھی۔ اب تک سب سے طویل عرصے تک خدمات سرانجام دینے والے ملکہ کے شریک حیات کے طور پر پرنس فلپ نے تنہا 22191 سرکاری مصروفیات انجام دیں،اپنے کیریئر کے دوران 5،493 تقریریں کیں۔اگرچہ پرنس سو برس کے قریب زندہ رہے تاہم شاہی خاندان میں سب سے طویل زندگی کا اعزاز ملکہ الزبتھ کے چچا پرنس ہنری کی اہلیہ پرنسز الیس کے پاس ہے جو 102 برس زندہ رہیں۔پرنس فلپ کی بڑی بہن نے ایک نازی سے شادی کی تھی، ملکہ الزبتھ نہیں چاہتی تھیں کہ دنیا کو اس کا علم ہو۔پرنس فلپ کی بہن سیسلی ان کے شوہر دونوں نازی پارٹی کے رکن تھے،جو 1937 میں ایک جہاز کریش میں مارے گئے۔نوجوان فلپ بہن کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے جرمنی گئے اور آخری رسومات کیلئے انہوں نے نازی فوجیوں کے ساتھ جلوس میں شرکت کی۔1947 میں جب پرنس فلپ کی شادی ہوئی تو ان کی کسی بہن کو اس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین