• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے 3 سال بھی مکمل نہیں ہوئے چوتھا وزیرخزانہ آگیا، تجزیہ کار


کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’ جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سینئرتجزیہ کاراور صحافی حامد میر نے کہاہے کہ حکومت کے تین سال بھی مکمل نہیں ہوئے اور چوتھا وزیرخزانہ آگیا،معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جاتی امرا گھر کی ملکیت شریف فیملی کے پاس نہیں ہے اور جعلی دعویٰ کی بنیاد پر یہ زمین خریدی گئی،ٹی سی ایف (دی سیٹیزن فاؤنڈیشن )کے جی ایم اسفند یار عنایت نے بتایاکہ ٹی سی ایف اس وقت 1652 اسکول پاکستان بھر میں چلا رہی جس میں دولاکھ 67ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔سینئرتجزیہ کاراور صحافی حامد میر کاکہناتھا کہ کچھ دن پہلے شوکت ترین سے ملاقات ہوئی اور پاکستانی معیشت پر ان کے اظہار خیال سے لگتا ہے کہ ان کے لیے بہت سخت چیلنج ہوگا۔

تازہ ترین