• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری پوٹر کی اداکارہ ہیلین میک کروری انتقال کرگئیں

ہالی ووڈ اسٹار اور سیریز ہیری پوٹر کی اداکارہ ہیلین میک کروری کینسر کا شکار ہوکر 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

ہیلین مک کروری ہیری پوٹر سیریز اور پیکی بلائنڈرز میں اپنے کام کی وجہ سے مشہور تھی۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے شوہر ڈامیئن  لوئس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ ہیلین کی موت گھر پر ہی واقع ہوئی، وہ طویل عرصے سے کینسر سے نبرد آزما تھیں۔ 

ہیری پوٹر کے مرکزی کردار ڈینیئل ریڈکلف، فلم کی مصنفہ کے رولنگ اور اداکار ٹونی روبنسن سمیت کئی نامور اسٹارز نے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا۔



تازہ ترین