• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بچاؤ کیلئے ہر شخص کو ’’سالانہ ویکسین‘‘ کی ضرورت ہوگی، فائزر

راچڈیل(ہارون مرزا)کورونا وائرس کیخلاف ویکسین متعارف کرانے والی کمپنی فائزر کے چیف ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے والے افراد کو 6ماہ بعد تیسری خوراک کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔البرٹ بوریلا نے سی این بی سی کے زیر اہتمام ایک پینل ڈسکشن کے دوران کہا کہ 12 ماہ تک مکمل طور پرویکسین دینے کیلئے ایک ممکنہ بوسٹر شاٹ کا انتظام کیا جائے گا۔ ان کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر لوگوں کو کورونا سے بچائو کیلئے سالانہ ویکسین کی ضرورت ہوگی ،ایسی ویکسینز ہیں جن کی پولیو کی طرح ایک کی خوراک کافی ہے یہاں ہر سال آپ کی ضرورت سے زیادہ فلو جیسی ویکسین موجود ہیں ،کوویڈ 19 وائرس پولیو وائرس سے زیادہ انفلوئنزا وائرس کی طرح لگتا ہے کلینیکل ٹرائلز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فائزر ویکسین کی دوسری خوراک چھ ماہ بعد تک کورونا وائر س کو 90فیصد تک روکنے کیلئے موثر ہے تاہم یہ تعین کرنے کے لئے مزید اعداد و شمار کی ضرورت ہے کہ آیا تحفظ چھ ماہ سے زیادہ رہتا ہے یا مزید ویکسین کی ضرورت پیش آئے گی۔

تازہ ترین