• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں کورونا پابندیوں کیخلاف پرتشدد احتجاج

اٹلی/ انقرہ ( نیوزڈیسک) اٹلی میں کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کے خلاف عوام نے پرتشدد احتجاج کیا۔ اطالوی دارالحکومت روم میں ہونے والے مظاہرے میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں صحافی سمیت کئی نوجوان زخمی ہوگئے، جبکہ چند کو گرفتار کرلیا گیا۔ احتجاج میں مظاہرین حکومت سے دکانیں، ریستوران اور کیفے کھولنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ دوسری جانب ترکی نے رمضان المبارک میں کورونا سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین