کراچی ( نیوز ڈیسک) ایران نے اپنی جوہری تنصیب پر حملہ کرنے والے ملزم کو نامزد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نطنز پر حملے سے چند گھنٹے قبل ہی ملک سے فرار ہوگیا،تاہم امریکا نے سائبر حملے سے نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے مگر ایران دنیا کے سپر طاقتوں سے یہ چاہتا ہے کہ وہ امریکا سے لگائی گئی پابندیاں اٹھانے میں مدد کریں اور جوہری معاہدے پر مثبت بات کرے۔