• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نئی نویلی دلہن کی پھندا لگی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 5 کی رہائشی عمارت میں پھندے سے لٹکی پائی جانے نئی نویلی دلہن کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ متوفیہ کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے، متوفیہ کی موت گلا دبنے کے باعث ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کیمیائی تجزیے اور ڈی این اے کے لیے متوفیہ کے جسم کے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں رہائشی عمارت سے نئی نویلی دلہن کی پھندا لگی لاش ملی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اس کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی، شادی کے بعد لڑکی اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی جبکہ واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کا کہنا ہے کہ زینب اپنے شوہر کی خالہ کے گھر رہائش پذیر تھی، متوفیہ کے شوہر کی خالہ اور کزن کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاصل کیے گئے بیانات کی تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید