• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریشم کی سائرہ نسیم کیساتھ نعت پڑھتے ویڈیو مقبول


پاکستان کی سینئر ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ ریشم کی معروف گلوکارہ و نعت خواں سائرہ نسیم کے ہمراہ نعت پڑھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر  مقبول ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ریشم اور سائرہ نسیم کی ساتھ بیٹھے نعت پڑھتے ہوئے ایک خوبصوت ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریشم اور سائرہ نسیم گھر کی سیڑھیوں پر دوپٹہ اوڑھے بیٹھی ہیں اور نعت پڑھنے میں مشغول ہیں۔

ویڈیو میں سائرہ نسیم معروف نعت ’شاہ مدینہ‘ پڑھ رہی ہیں جبکہ ریشم ادب میں نظریں جھکائے اُن کا ساتھ دے رہی ہیں، سائرہ نسیم کی خوبصورت آواز میں اس نعت نے سب ہی کے دل موہ لیے ہیں۔

وائرل ویڈیو کے  کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے سائرہ نسیم کی خوبصورت آواز اور ریشم کے اندازِ عقیدت کو خوب سراہا جا رہا ہے۔