وفاقی بجٹ 27-2026 کے سلسلے میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی رقم میں 5500 روپے اضافے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے رقم 14500 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام پر مذاکرات جاری ہیں۔ مشن کو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام آپریشنز پر بریفنگ دی جارہی ہے۔
مذاکرات میں بی آئی ایس پی کے سوشل پروٹیکشن سسٹم کا جائزہ لیا گیا جبکہ پروگرام کے حکام نے مشن کو کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ ڈیٹا پر بریفنگ بھی دی۔
ذرائع کے مطابق خاندانوں کی رجسٹریشن، سہہ ماہی رقم اور آئندہ مالی سال کی ضروریات پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کفالت پروگرام کی سہ ماہی رقم میں اضافہ کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے ساتھ آج مجموعی طور پر 4 ملاقاتیں شیڈول ہیں، مشن کی ایک ملاقات بی آئی ایس پی اور تین ایف بی آر حکام کے ساتھ ہوں گی۔