• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزمہ انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع

اسکرین گریب / جیو نیوز
اسکرین گریب / جیو نیوز 

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی/ جیل کمپلیکس میں انمول عرف پنکی کے خلاف بغدادی تھانے میں درج قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کردی۔

تفتیشی افسر نے مدعی مقدمہ کا دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست عدالت میں دائر کی، عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 21 مئی کو مدعی مقدمہ کا 164 کا بیان ریکارڈ کروایا جائے۔

عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملزمہ انمول عرف پنکی کو پیشی سے استثنیٰ دے دیا، عدالت کے مطابق مدعی کا 164 کا بیان ملزمہ کے وکلاء کی موجودگی میں ریکارڈ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید