• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر ریلوے نے مارشلنگ یارڈ پپری اور جمعہ گوٹھ اسٹیشن کا دورہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے اتوار کو مارشلنگ یارڈ پپری اور جمعہ گوٹھ اسٹیشن کا دورہ کیا اور دونوں تنصیبات میں جدید طرز کی بہترین سہولیات مہیا کرنے اور فریٹ پارٹیز کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع تجاویز تیار کرنے کی ہدایات دیں مارشلنگ یارڈ پپری کے دورے کے موقع پر انہوں نے کوئلے کے لوڈنگ پوائنٹ پر جاکر جائزہ لیا ۔وزیر ریلوے کو مارشلنگ یارڈ میں کام کرنے والے ملازمین اور ان کے مسائل پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مارشلنگ یارڈ فریٹ سروس میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور مارشلنگ یارڈ کو جدید طرز پر اپ گریڈ کرنے سے ریلوے کے فریٹ بزنس میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوسکے گا۔

تازہ ترین