• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی پیرنیوں نے جن نکالنے کے نام پر کمسن بچی کو دیوار سے پٹخ کر مار دیا

مظفرگڑھ، شاہجمال (نمائندگان جنگ) جن نکالنے کے نام پر پیرنیوں کے تشدد سے 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی مظفرگڑھ میں3سالہ عمیرہ کو اسکی والدہ دم کرانے لیکر گئی تھیں، پولیس نے2خواتین کو گرفتار، مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے 2جعلی پیرنیوں کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ جمال میں جعلی پیرنیوں کے مبینہ تشدد سے 3سالہ بچی جاں بحق ہوگئی، پولیس کے مطابق بچی کی والدہ اور دادی طبیعت خراب ہونے پر بچی کو دم کرانے پیرنیوں رخسانہ بی بی اور زلیخاں بی بی کے پاس لائی تھیں۔ بچی کے والد محمد اعجاز کے مطابق پیرنیوں نے جن نکالنےکا کہہ کر اسکی بیٹی کو زور سے دیوار پر دے مارا جس سے 3 سالہ عمیرہ بی بی دم توڑ گئی، والد کے مطابق پیرنی نے بیٹی کی لاش بھی منہ دیکھے بغیر دفن کرنے کی شرط پرحوالے کی۔

تازہ ترین