• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورج سے بچنے کیلئے چھتریاں لگا دی گئیں،سٹی ٹریفک پولیس پشاور

پشاور( کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام تمام سیکٹرز کے مختلف پوائنٹس میں سورج سے بچنے کیلئے چھتریاں لگا دی گئیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر لائن آفیسر شوکت علی نے تمام سیکٹرز کے مختلف پوائنٹس میں سورج سے بچنے کیلئے چھتریاں لگادیں تاکہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی انجام دینے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہو۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ چھتریاں لگانے کا مقصد ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے کیونکہ ایک طرف رمضان المبارک جبکہ دوسری جانب گرمی ہے جس سے ٹریفک کے اہلکار متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سمیت ٹریفک اہلکاروں کی حفاظت بھی ہم پر لازم ہے جس سے ہم کسی طور پر بھی غافل نہیں ہیں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ یہ ہی ہمارے اصل ہیروز ہیں جو سڑکوں پر سردی اور گرمی کی پرواہ کئے بغیر ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنز اور اہلکاروں کو گرمی اور لو سے بچانے کے لئے سٹی سیکٹر کی طرح حیات آباد اور کینٹ ایریا میں بھی چھتریوں کی تنصیب کی گئی ہے۔
تازہ ترین