• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہِ رمضان مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کاخاص تحفہ ہے،ارشد جاوید

پشاور( جنگ نیوز)معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور بزنس مین میاں ارشد جاوید گورواڑہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ صیام رحمتوںو برکتوں کا مہینہ اوراللہ تعالیٰ کی جانب سے مسلمانوں کے لئے خاص تحفہ ہے جو ہمیں گناہوں کی بخشش کرانے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کا خاص اہتمام کریں اور ایسے افراد کا خصوصی طور پر خیال رکھیں جو رمضان المبارک میں سحروافطار کا مناسب اہتمام کرنے کی سکت نہیں رکھتے اوراپنی عبادات میں ملک کی سلامتی وخوشحالی کے لئے دعائیں کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر طرف مہنگائی نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس بابرکت مہینے کی خاطر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
تازہ ترین