کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاون میں کپڑے کے کارخانے میں سلنڈر دھماکے میں جھلس کر دو ملازم حمزہ اور عمران زخمی ہو گئے۔جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق کارخانے کے ملازمین نے اپنی مدد آپکے تحت ہی آگ بجھادی تھی۔
مشیر نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نیلامی سے 120 ارب آنے کی توقع تھی، نجکاری پر بہت اطمینان ہے اچھی قیمت پر ہوئی۔
عارف حبیب گروپ کے سربراہ عارف حبیب نے کہا ہے کہ ہمارا اندازہ تھا کہ بولی 130 ارب روپے تک جائے گی۔
پارلیمنٹ لاجز کے بعض رہائشی یونٹس پر 50 لاکھ روپے تک کے اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔
بیان سے منحرف ہونے پر اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت دو بہنوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
خاتون ڈاکٹر کی سب انسپکٹر کے خلاف درخواست پر انکوائری مکمل ہو گئی۔
مشیر خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری پر ردِعمل دیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کا اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے پاس ہے۔
راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ ڈھلہ گاؤں کے قریب ایک بچے پر جنگلی سور نے حملہ کر دیا۔
جیکب آباد کا 12 سالہ بچہ ریبیز میں مبتلا ہوگیا۔ کراچی میں نجی اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق بچے میں کتے کے کاٹنے کے دو ماہ بعد ریبیز کی علامات ظاہر ہوئیں۔
لودھراں میں سیشن کورٹ نے کہروڑپکا میں لڑکے سے اجتماعی بدفعلی کیس کی سماعت کی۔
وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے کہا ہے کہ عارف حبیب کنسورشیم کی کامیاب بولی معیشت کی بحالی کی علامت ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر تشکر کا اظہار کیا ہے اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔
قرآن پاک کے اوراق کے تحفظ سے متعلق قرار داد پنجاب اسمبلی میں منظور کرلی گئی۔ قرار داد حکومتی رکن پیر اشرف رسول کی جانب سے پیش کی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر کراچی بار حق نواز تالپور ایڈووکیٹ عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
بلوچستان کے ضلع ژوب کی پولیس لائن میں 2 اہلکاروں میں جھگڑا ہو گیا۔
دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز بدنامِ زمانہ آنجہانی گینگسٹر وکاس دوبے کی زندگی پر مبنی مبینہ ویب سیریز UP 77 کی ریلیز روکنے کی درخواست پر مرکزی حکومت اور فلم سازوں کو نوٹس جاری کر دیے۔