• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی چیئرمین،وائس چیئرمین کی نظر بندی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ملتان (سٹاف رپورٹر)یوسی 13کے لیگی چیئرمین اور وائس چیرمین کی ایک ماہ کی نظر بندی کے خلاف ہائیکورٹ ملتان بینچ میں رٹ درخواست دائر ہوگئی جس پر آج سماعت ہوگی۔ قبل ازیں عدالت میں پٹیشنر ناصر احمد قریشی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ لیگی چیئرمین محمود احمد قریشی اور وائس چیئرمین عمران کو ڈپٹی کمشنر نے 12 اپریل کو نظر بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ یہ حکم لیگی کارکنوں کے ساتھ دشمنی کی بنیاد پر جاری ہوا جس میں مقامی رکن قومی اسمبلی بھی ملوث ہیں۔ مذکورہ افراد کو 12 اپریل کو نظر بند کیا اور 13 اپریل کو نقص امن، دہشتگردی، ڈکیتی اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمہ میں ملوث کردیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق لیگی کارکنوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ ملکر یوسی کے پارکس میں تزئین و آرائش کا کام کرایا اور گرین اینڈ کلین پاکستان مہم شروع کررکھی تھی اسی تنازع پر انکو نظر بند کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین