• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے آ مدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کی رہائی کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

نیب کے وکیل نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت مستردکرنےکی استدعا کرتے ہوئے جواب کیلئے مہلت طلب کی۔

خواجہ آصف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کر چکا ہوں مگر نیب نے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع نہیں کرایا ہے۔

نیب ، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس تمام ریکارڈ اور اثاثوں کی تفصیلات موجود ہیں اس لیے درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

اس موقع پر خواجہ آصف مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ بنچ تحلیل ہونے کے باعث گزشتہ سماعت بغیر کاروائی ملتوی ہوئی تھی۔

تازہ ترین