• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرسید، ٹیپوسلطان کی زندگیوں پر پروڈکشن پر کام شروع کیا جا رہا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فلم اور ڈرامے کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسید، ٹیپوسلطان کی زندگیوں پرعالمی سطح کی پروڈکشن پرکام شروع کیا جا رہا ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان ڈرامہ، فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے 5 کروڑ روپے تک قرض دیں گے۔

انہون نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ پرنٹ، ٹی وی میڈیا کے صحافیوں کو وزیراعظم ہاوسنگ پراجیکٹ سےگھر، صحت کارڈ دیں گے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کے لیے قانون سازی اور انشورنس لا رہے ہیں، پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہوگی۔

فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

تازہ ترین