• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران کے درمیان بین السرحدی تجارتی منڈیوں کے قیام پر مفاہمتی یادداشت


ایرانی وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور ایران کے مابین سرحدی تجارتی مراکز (Border Market places) کھولنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ ایران کی طرف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

ایم او یو کے مطابق، پاکستان اور ایران کے" بارڈر ایریاز " میں چھ تجارتی مراکز کھولے جائیں گے، یہ "سرحدی تجارتی مراکز "پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی سرحد پر قائم کیے جائیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک، ایران سرحد پر تجارتی مراکز کا قیام، دونوں ممالک کے لیے یکساں طور مفید ثابت ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین سرحدی علاقے کے مکینوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے یہ ایک انتہائی موثر اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین بارڈر مارکیٹس کھولنے کی تجویز، وزیر اعظم عمران خان نے 2019 میں اپنے دورہ ایران کے موقع پر ایران کے صدر روحانی کے ساتھ ملاقات کے دوران پیش کی تھی۔

تازہ ترین