پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل ہوگا
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل ہوگا


پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی کل ہرارے میں کھیلا جائے گا، تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے، سیریز کے تمام میچز جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

ہرارے میں ایک بار پھر پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ٹیم پاکستان نے پہلے میچ میں 11 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔

امکان ہے گرین شرٹس دوسرے میچ میں بغیر تبدیلی کے میدان میں اتریں گے، ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ فی الحال کوئی رسک نہیں لینا چاہتی، اور حریف ٹیم کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب ہوم ٹیم میں بھی تبدیلی کا اعلان ٹاس کے وقت کیا جائے گا۔

تین میچز کی سیریز کا یہ دوسرا مقابلہ بھی دوپہر دو بجے شروع ہوگا اور پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید