• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ سامنے آگیا، جس کا استعمال بھی شروع ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی مرکزی بینک (سعودی سینٹرل بینک) نے 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کروایا ہے۔

سعودی مرکزی بینک کے مطابق نئے کرنسی نوٹ کا اجراء وژن 2030ء کے اعلان کے 5 سال مکمل ہونے پر کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کی طرف سے متعارف کروائے گئے نوٹ کا آج سے سعودی عرب میں استعمال بھی شروع ہوگیا ہے۔

شاہ عبدالعزیز آل سعود کی تصویر سے مزین سرمئی رنگ کے اس نوٹ پر 2030 وژن کا تھری ڈی لوگو بھی بنا ہوا ہے۔

سعودی 200 ریال کے نوٹ کی پشت پر حکومتی محل کی تصویر، انگریزی میں نمبر، نوٹ کی مالیت اور مرکزی بینک کا نام تحریر ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے نئے نوٹ کے اجراء کے ساتھ واضح کیا ہے کہ مختلف مالیت کے دیگر تمام نوٹوں کا استعمال معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

تازہ ترین