• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین پارلیمنٹ نے برطانیہ سے تجارتی معاہدے کی توثیق کردی، معاہدے نے نئے تعلقات کو استحکام بخشا، بورس جانسن

برسلز/لندن (حافظ انیب راشد/پی اے) یو ر و پین پارلیمنٹ نے پوسٹ بریگزٹ ای یو۔ برطانیہ تجارتی معاہدے کی توثیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ یہ یقینی بنانے کے لئے ایک اہم اقدام ہے کہ ٹیرف اور کوٹہ سے آزاد تجارت جاری رہے گی۔ تجارت اور تعاون کا معاہدہ (ٹی سی اے) جنوری کے بعد سے عارضی طور پر چل رہا تھا۔ ایم ای پیز نے5 کے مقابلے میں 660 ووٹوں سےمعاہدہ کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 32 نے ووٹ میں حصہ نہیں لیا۔ برطانیہ کے چیف مذاکرات کار لارڈ فراسٹ نے کہا کہ ووٹ سے یقین ملاہے اور اس کے ذریعے ہمیں مستقبل پر توجہ دینے کا موقع ملا ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ یہ طویل سفر کا آخری مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی معاہدے نے یورپی یونین کے ساتھ اہم تجارتی شراکت داروں، قریبی اتحادیوں اور خودمختاری مساوی ممالک کی حیثیت سے ہمارے نئے تعلقات کو استحکام فراہم کیا۔ منگل کے روز تاخیر سے ووٹ دینے کے بعد بدھ کے روز اعلان کردہ نتائج کا بھی یور پی کمیشن کی صدر ار سلا وان ڈیر لین نے خیرمقدم کیا۔ تاہم پارلیمنٹ کے بریگزٹ کوآرڈینیٹر گائے ورہوفسٹ نے اس معاہدہ پر اپنے ردعمل میں اسے دونوں فریقوں کی ناکامی قرار دیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی نہ ہونے سے کچھ ہونابہتر ہے۔ بریگزٹ مذاکرات کے مخالف لارڈ فراسٹ نے کہا کہ مائیکل برنیئر نے بھی چاپلوسی سے کم کچھ نہ کیا۔ بریگزٹ طلاق ہے، یہ ایک انتباہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یورپی یونین کی ناکامی ہے اور ہمیں اس سے سبق سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے ایم ای پیز کو بتایا بریگزٹ تناؤ برقرار ہے، جس میں فرانس میں ماہی گیری کی نئی پابندیوں کے بارے میں برطانیہ کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا خطرہ بھی شامل ہے۔ شمالی آئرلینڈ تجارت بھی ایک کانٹے دار مسئلہ ہے۔ ایک علیحدہ پروٹوکول کے تحت شمالی آئرلینڈ یورپی یونین کی واحد مارکیٹ کا اصل حصہ ہے، لہٰذا برطانیہ سے وہاں آنے والے سامان کو یورپی یونین کے چیک سے گزرنا پڑتا ہے۔ بریگزٹ کے بعد سے اس تجارت میں کچھ خلل پڑا ہے۔ ٹی سی اے یوکے۔ ای یو تجارت کا احاطہ کرتا ہے لیکن خدمات اس کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔ برطانوی معیشت پر بینکنگ، انشورنس، اشتہاری اور قانونی مشورے جیسے شعبوں میں یوکے کی معیشت کا غلبہ ہے۔ بریگزٹ ڈیل میں ایک فوری رہنمائی دی گئی تھی۔ ٹی سی اے کا نتیجہ اب بھی برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان زیادہ کاغذی کارروائی، اضافی اخراجات اور کم تجارت کی شکل میں نکلا ہے۔ اس معاہدے میں شامل شعبوں میں خارجہ پالیسی، مالیاتی خدمات اور طلبا کے تبادلے شامل ہیں۔ کراس چینل تناؤ ایم پی ایزکی منگل کو بحث شروع ہونے سے پہلے سے موجود تھا، فرنچ یورپی وزیر کلیمنٹ بیون نے برطانیہ پر ماہی گیری کے حقوق پامال کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین مالی خدمات میں انتقامی کارروائیوں کا جواب دے سکتی ہے۔ برطانیہ مالی خدمات کے لئے ہم سے کافی اختیارات کی توقع کر رہا ہے۔ انہوں نے فرانسیسی نیوز چینل بی ایف ایم ٹی وی پر کہا کہ جب تک ہمارے پاس ماہی گیری اور دیگر امور سے متعلق ضمانتیں نہیں ہیں، ہم اس کے بدلے کچھ نہیں دیں گے۔ فرانسیسی ماہی گیروں نے لائسنس کے حصول میں دشواریوں کی وجہ سے برطانوی پانیوں میں کام کرنے سے روکے جانے کی شکایت کی ہے۔ دریں اثناء برطانوی سی فوڈ برآمدکنندگان کو براہ راست زندہ شیل فش کی ای یو برآمد پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سکاٹش فرموں کا بیشتر حصہ اس کاروبار میں ہے اور کچھ کو اب تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر کہتے ہیں کہ یور پی یونین کے شیل فش پر پابندی ناقابل معافی ہے، برطانیہ نے ماہی گیری کے حقوق کو مذاکرات میں ایک اہم مسئلہ بنا دیا، جس میں اس کے پانیوں تک رسائی پر کنٹرول کو برطانوی خودمختاری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ دسمبر میں جب اس پر اتفاق رائے ہوا تو ٹی سی اے کی تعریف کرتے ہوئے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ ہم نے اپنے قوانین اور اپنے اداروں کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے اس کو ایک ایسے معاہدہ کے طور پر بیان کیا جس سے ہماری کمپنیوں اور ہمارے برآمد کنندگان کو یورپی دوستوں کے ساتھ اور بھی زیادہ کاروبار کرنے کی اجازت ملے گی۔ جرمنی کے ایم ای پی ڈیوڈ میک ایلسٹر نے کہا کہ بریگزٹ ہمیشہ ہار جانے کی صورت حال میں زندہ رہے گا لیکن انہوں نے ساتھی ایم ای پی سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی سی اے کی توثیق کریں۔ ایک مسودہ قرارداد کے تحت ایم ای پیز کو یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کو ’’تاریخی غلطی‘‘ قرار دینے کے لئے کہا جائے گا۔ محترمہ وان ڈیر لین نے کہا کہ ٹی سی اے تنازعہ طے کرنے کے طریقہ کار کے ساتھ حقیقی راہ ہے۔ تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ضروری ہوا تو یورپی یونین اپنے اختیارات کا استعمال کرے گی۔

تازہ ترین