راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں، 13 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ ائرپورٹ کو خولہ رضوان نے بتایا کہ سکول سے گھر واپس آئی اور اپنی گاڑی پورچ میں کھڑی کی جب میں گاڑی پارک کر چکی تو ایک نامعلوم شخص گھر کے اندر آگیا جواسلحہ کی نوک پر مجھ سے ہینڈ بیگ چھین کرفرارہوگیا جس میں موبائل فون ، گھڑی ، 700 روپے ،دواے ٹی ایم کارڈ ز، تین کریڈٹ کارڈ ز، شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس تھا۔ تھانہ صدربیرونی کو عبدالناصر نے بتایا کہ میں اپنی سبزی فروٹ اور مرغی کی دکان میں افطاری کررہا تھا کہ تین آدمی میری د کان کے اندر آگئے ان میں سےایک نے اپنی پسٹل میرے سر پے تان لی اور مجھے کہا جو کچھ ہےنکالو جو 12 ہزار روپے اور موبائل لے گئے اور مجھےکہاکہ اگر شور کیا تو گولی مار دیں گے۔تھانہ پیرودھائی کو محمد جان نے بتایا کہ ہمارے گودام شاہین پائپ سے نامعلوم چور سے ڈی وی آر اور کچھ رقم چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ پیرودھائی کو عامرہ نے بتایا کہ فوجی کالونی میں 2موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ وارث خان کو عمر سعید نے بتایا کہ کمیٹی چوک میں 2 موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ وارث خان کو عبدالرحمٰن نے بتایا کہ فریسکو سویٹ آیا جہاں میری جیب سے میرا موبائل کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ وارث خان کو ابرار نے بتایاکہ موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو فاخرہ نے بتایا کہ دوران خریداری ڈبل روڈ موجود تھی کہ میرا پرس کوئی چوری کرکے لے گیا جس میں میرا موبائل اور 5ہزارروپے تھے۔تھانہ نیوٹاؤن کو نقیب نے بتایا کہ سکستھ روڈ پر 2موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرا رہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو نعمان نے بتایاکہ ڈبل روڈ پر 2موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرا رہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو غلام نبی نے بتایا کہ نیو کٹاریاں میں جنازے میں شرکت کے دوران میری جیب سے پرس چوری ہوگیا جس میں 17ہزار روپے تھے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمد احمد نے بتایا کہ بھائی کے جنازے میں میرے والد کی جیب سے موبائل نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو مشاہد حسین نے بتایا کہ سکستھ روڈ پر موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرا رہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو محمد نور نے بتایا کہ رات کو دائود ستی نامی لڑکا ہمارے گھر گھسا اور گھر سے 25ہزار روپے اور ایک موبائل چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو عبداللہ نے بتایاکہ گھر سے میرا موبائل نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو عاصم نے بتایا کہ گھر سے میرا موبائل نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو اسرار علی نے بتایا کہ ایران روڈ پرمیری بیوی سے ایک موٹرسائیکل سوار پرس چھین کرلے گیاجس میں 5ہزارروپے اور موبائل تھا۔ تھانہ کینٹ کو ساجدہ جمیل نے بتایاکہ صدر بازار سے شاپنگ کر کے گاڑی کے انتظار میں حیدر روڈ کھڑی تھی کہ 2 موٹرسائیکل سوار میرے ہاتھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ کینٹ کو محمد ابوہریرہ نے بتایاکہ سنگاپور پلازہ میں میری دکان میں نامعلوم ملزم گاہک کے روپ میں موجود تھا جو میرے ہاتھ سے موبائل مالیتی 2لاکھ روپے جھپٹ کر لے کرفرارہوگیا۔ تھانہ نصیرآبادکو محمد صدیق نے بتایاکہ نامعلوم چور میری ٹیلر شاپ کے تالے توڑ کر تقریباً 100 لیڈیز سوٹ سلے ہوئے قیمتی پارچات جو کہ تقریباً 4 لاکھ روپے مالیت کے تھے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو جہانزیب نے بتایاکہ نامعلوم شخص نے میرے تایا کے جنازے کے دوران میری جیب سے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ نصیرآبادکو سرفراز خان نے بتایا کہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ ایک شخص ہماری دکان پر آیا اوردھوکہ دہی سے موبائل لے کر فرارہوگیا-تھانہ ریس کورس کو محمدگلفراز نے بتایا کہ دوران خریداری کسی نامعلوم شخص نے میری جیب سے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ سول لائن کو چودھری فضل ربی نے بتایاکہ لالکڑتی عباسی بک سٹور کے سامنے گاڑی کھڑی کر کے فون سن رہا تھا کہ 2 موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ سول لائن کو ذوالفقار احمد نے بتایاکہ نامعلوم چور میرے رہائشی کمرے سے بڑا بیگ چوری کرکے لے گیا جس میں آرمی ڈاکومنٹ ،آرمی کارڈ ،ذاتی شناختی کارڈ ، وائف کا شناختی کارڈ ، میڈیکل ٹریٹمنٹ کارڈ، سارے بچوں کے میڈیکل کارڈز،بینک کا اے ٹی ایم کارڈ ، پرس10ہزارروپے ، کپڑے ، آرمی کے تمام ذاتی کاغذات ، بچی کے ٹریٹمنٹ والےکاغذات اور دیگر سامان تھا۔تھانہ ائرپورٹ کو طاہر مسعودنے بتایا کہ چورمیرے گھرکا تالہ توڑ ایک انگوٹھی، ٹاپس اور بالیاں چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو عابد علی خان نے بتایا کہ میرے ملازم مشتاق احمد نے پنکھے سیلنگ فین کپڑامالیتی تقریباًایک لاکھ ساٹھ ہزارروپےدکان سے چوری کرلیا۔تھانہ ائرپورٹ کو عبید قیوم نے بتایاکہ میرے گھرکا تالہ توڑ نامعلوم چور طلائی زیورات اورایک لاکھ 50 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو بلال احمد نے بتایا کہ میں پارسل دینے کیلئے وکیل کالونی آیا تو اتنے میں ایک ٹیکسی آئی جس میں دو عورتیں اور ایک مرد سوارتھے جودھوکہ دہی سے میری جیب سے 70 ہزار روپے نکال کرفرارہوگئے۔ تھانہ ٹیکسلاکو سہیل انجم نے بتایاکہ نامعلوم ملزمان منڈی مویشیاں کے پاس ہماری فائبر کیبل 900 میٹر چوری کرکے لے گئے۔ تھانہ صدرواہ کو مومن خان آفریدی نے بتایا کہ گاڑی کے پاس کھڑا تھاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگیا۔