• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پنجاب پولیس کی زیر حراست ریسکیور اہلکار کا بیٹا انتقال کرگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پنجاب پولیس کے زیر حراست خیبر پختونخوا کے ریسکیو اہلکار سفیر اللّٰہ کا 10 سالہ بیٹا انتقال کرگیا۔  

ریسکیو اہلکار سفیر اللّٰہ کے بھائی کرامت اللّٰہ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفیر کو 24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج میں پنجاب پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

کرامت اللّٰہ نے بتایا کہ سفیر معاون خصوصی برائے ریلیف نیک محمد کے ساتھ ڈرائیور تھا۔ معاون خصوصی نیک محمد نے ابھی تک ہمارا نہیں پوچھا۔

بچے کی موت سے متعلق خیبر ٹیچنگ اسپتال کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس میں بتایا گیا کہ بچے کی موت ٹائیفائیڈ سے ہوئی۔ اسپتال رپورٹ میں ذہنی دباؤ کے باعث بچے کی موت کا ذکر نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید