• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلجیت دوسانجھ کی فلم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کیلئے تیار

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

بھارت کے نامور گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم پنجاب 95 بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کیلئے تیار ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم 7 فروری کو دنیا بھر کے سنیما میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی تاہم یہ بھارت میں ہی ریلیز نہیں ہوگی۔

رونی اسکرین والا کے بینر تلے بننے والی اور آر ایس وی پی مویز کی پیشکش پنجاب 95 کو ہنی تریہان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم انسانی حقوق علمبردار جسونت سنگھ کھالرا کی زندگی پر مبنی ہے۔

دلجیت دوسانجھ نے فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا جبکہ بتایا کہ فلم آئندہ ماہ کی 7 تاریخ کو دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے اور فلم سے کوئی منظر ڈیلیٹ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ جسونت سنگھ نے 1984 سے 1994 کے درمیان ریاست پنجاب میں ہزاروں نامعلوم لاشوں کی اجتماعی تدفین کی تحقیقات کی۔

وہ 1995 میں پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے اور ایک دہائی بعد یعنی 2005 میں 4 پولیس افسران کو ان کے اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

2007 میں ریاست پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ملزمان کی ابتدائی سات سال کی سزا کو عمر قید میں بڑھا دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید