اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں سرقہ الجبر ،نقب زنی ،چوری کی وارداتوں کے دوران چارکاریں، پانچ موٹر سائیکل، موبائل، زیورات، نقدی و دیگر سامان اڑا لئے گئے ۔ فاطمہ بشیر نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ تین افراد نے گاڑی میں بٹھا کر گن پوائنٹ پر بالیاں اور ایک لاکھ نقدی کل مالیتی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے چھین لئے، ارشد محمود نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے مجھ سے موٹر سائیکل آر آئی پی 7230 چھین لیا اور اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے، تجمل اسحاق نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے گلی سے کار جی زیڈ 224 چوری کر لی۔ نور محمد نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افرادنے گلی سےکار اے ایف ڈبلیو 877 چوری کر لی ۔ خرم شہزاد نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے بازار پارکنگ سے کار ST165 چوری کر لی۔آصف علی نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افرادنے گلی سے کار ایل ای ایچ 3958 چوری کر لی۔ ہاشم اعجاز نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے قطر ویزہ سنٹر سے موٹر سائیکل آر آئی او 9255 چوری کر لیا، عباد شاہ نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے گلی سے موٹر سائیکل اے ای پی 962 چوری کر لیا۔ سکندر شاہ نے کورال پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے گلی سےموٹر سائیکل زیڈ ایم 521 چوری کر لیا۔ وقار افتخار نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل اے بی پی 566 چوری کر لیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے محمد سعید کی رپورٹ پر نوانس سمیت 4 افراد کے خلاف خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ،مدعی نے اتفاق سٹیل مل کے منیجر کو دیگر ملزمان کی موجودگی میں سریا خرید نے کے لیے 5 لاکھ روپے کا چیک دیا ملزمان نے سر یا نہ دیا اور رقم خورد برد کر گئے۔ آبپارہ پولیس نے راشد کی رپورٹ پر قیصر کے خلاف 50 لاکھ روپے ،کوہسار پولیس نے تو قیر خالد کی رپورٹ پر غلام مصطفیٰ کے خلاف 29 ہزار روپے ،آئی نائن پولیس نے عثمان کی رپورٹ پر ارسلان کے خلاف 19 لاکھ روپے اور شالیمار پولیس نے رحیم کی رپورٹ پر رستم ملک کے خلاف 12 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔