وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کا سایہ چھٹ چکا ہے۔
لاہور میں اپنے حلقے میں خطاب کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ایک ایسے وزیرِ اعظم کو سزا ہوئی ہے جو تحفے میں ملی گھڑیاں بیچ کر کھا گیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ ایک وزیرِ اعظم چیزیں بیچتا تھا اور موجودہ وزیرِ اعظم شفافیت سے کام کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کر رہے ہیں اور یہ اپنے کیے ہوئے کاموں کی سزا ہی بھگت رہے ہیں۔