• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز گڈ گورننس کی وجہ سے باقی صوبوں میں مقبول ہو رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز گڈ گورننس کی وجہ سے باقی صوبوں میں مقبول ہو رہی ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنی کارکردگی سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں، جنہیں مریم نواز کے ساتھ مقابلے کا شوق ہے وہ ان جیسی کارکردگی بھی دکھائیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز پہلی وزیرِ اعلیٰ ہیں جنہوں نے 80 سے زیادہ پروجیکٹ ایک سال میں شروع کیے، ان کی حکومت 50 سے زیادہ اپنے منصوبے مکمل کر چکی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ باقی حکومتوں کے ترجمانوں کا کام صرف پنجاب کے منصوبوں میں کیڑے نکالنا ہے، مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت سے کچھ لوگ خوفزدہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جب آپ ڈلیور نہیں کریں گے تو لوگ کام کرنے والی وزیرِ اعلیٰ کو ہی پسند کریں گے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور پنجاب کی حکومتیں کارکردگی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہیں، 2025ء پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کا سال ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید