• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر اور کبریٰ کی شادی، ڈھولکی کی تصاویر دولہا نے شیئر کر دی

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف دوست جوڑی، اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی شہنائیاں بجنے کو تیار ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار گوہر رشید نے شادی سے قبل منعقدہ میوزیکل نائٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکار نے ساتھی اداکارہ مومل شیخ اور ان کے شوہر نادر نواز کا خاص شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی اور کبریٰ خان کی شادی کے سلسلے میں پہلی ڈھولکی کا اہتمام کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس فنکار جوڑی کی پہلی ڈھولکی میں شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور خوب ہلا گلا کیا۔

اس سے قبل اداکار خاقان شاہنواز نے بھی اس تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور پوست کے کیپشن میں لکھا کہ ’ڈھولکی بجانے کا ٹائم ہے‘۔

ان مختلف انسٹاگرام پوسٹس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فنکار جوڑی کی شادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا ہے۔

ڈرامہ سیریل من جوگی کے اداکار ان تصاویر میں سبز کرتے میں ملبوس اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرتے دکھائی دے رہیں ہیں۔

اس کے علاوہ دلہنیا ہلکے کریم پشواس میں نظر آئیں، جس پر ایک صارف نے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ انتظار ختم ہوا۔

واضح رہے کہ مختلف ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ فنکار جوڑی رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔

ان کی شادی ’ڈیسٹینیشن ویڈنگ‘ ہو گی، اس اداکار جوڑی کا نکاح رواں ماہ سعودی عرب میں ہو گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید