• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوٹر دادی چندرو تومار کورونا کی وجہ سے چل بسیں

بھارت میں مشہور شوٹر دادیوں میں سے ایک چندرو تومار جمعہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکاراؤں بھومی پیڈنیکر اور تاپسی پنو نے شوٹر دادیوں کے حوالے سے 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ساند کی آنکھ میں کردار ادا کیے۔ 

چندرو تومار کے انتقال پر بھومی اور تاپسی پنو نے سوشل میڈیا پر آنجہانی دادی چندرو تومار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ چندرو اور پرکاشی، بھارت میں شوٹر دادی کے نام سے مشہور ہوئیں۔


اسکی وجہ یہ تھی کہ ان دونوں نے پہلی بار جب بندوق اٹھائی تو ان دونوں کی عمریں اس وقت ساٹھ سال سے زیادہ تھی۔ جس کے بعد ان دونوں نے قومی سطح کے کئی مقابلے جیتے۔

تازہ ترین