• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا بھارت پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان


امریکا نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا، اطلاق 4 مئی سے کیا جائے گا۔

بھارت میں کورونا سے روزانہ 3 ہزار افراد کی اموات کے بعد واشنگٹن نے بالآخر پابندی عائد کردی، صدر بائیڈن نے حکم نامے پر دستخط کردیے۔

ادھر آئرلینڈ نے بھارت سے آنے والوں پر قرنطینہ کی شرط رکھ دی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ایک ہی روز میں چار لاکھ سے زیادہ نئے کیسز، ساڑھے تین ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں، دنیا بھر میں کورونا کے ایک تہائی کیسز صرف بھارت سے رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین