• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا نے احسن خان کے شو پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے اداکار احسن خان کے شو پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

پیمرا کی جانب سےہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ فیض اللہ خان نیازی کے احسن خان کےایک نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے شو کےخلاف شکایت کرنے پر احسن خان پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ فیض اللہ خان نیازی نے ٹوئٹر پر احسن خان کے شو کےخلاف نجی ٹی وی چینل کو جاری کیے گئے نوٹس کی تصاویر شئیر کرکےاس خبر کی تصدیق کی ہے۔

ایڈووکیٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شو میں تفریح کے مقاصد کے لیے جانوروں کے استعمال پر پیمرا نے میرے دلائل کو  جرمانہ عائد کرنے کے لیے مناسب سمجھا۔ 

انہوں نے لکھا کہ ’سی او سی نے جانوروں کے حقوق کو برقرار رکھا اور انہیں ہونے والے غیر ضروری درد اور تکلیف کو روک دیا۔‘

خیال رہے کہ اداکار ومیزبان احسن خان پر یہ جرمانہ ایک نجی ٹی وی شو میں جانوروں کا استعمال تفریحی مقاصد کے لیے کرنے اور تکلیف پہنچانے پر عائد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین