• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سفیر وزیراعظم عمران کے دورے کے سلسلے میں ریاض پہنچ گئے

ریاض(شاہدنعیم) پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی تیاریوں کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ سعودی سفیر نے ریاض میں اپنے پاکستانی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سے ملاقات کی ہے۔ جس میں وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ریاض میں جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں کی یہ ملاقات پاکستانی سفارت خانے ریاض میں ہوئی ہے۔

تازہ ترین