عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ


 مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے  فردوس عاشق کو خاتون افسر کی تذلیل کرنے پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق کو دوسری خاتون کی تذلیل کرنے پر شرم آنی چاہیے،شہبازشریف نے انہی بیوروکریٹس کی وجہ سے پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنایا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کی بیوروکریسی کا صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق کو خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی پر عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔

فردوس عاشق کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قومی خبریں سے مزید